جامعۃ القدسیات دیوبند میں جلسہ تقسیم انعامات منعقد 

Share Article
imtahan Me Kamyab talabat
دینی ادارہ جامعۃ القدسیات دیوبند میں تقسیم انعامات پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں جامعہ کے ششماہی امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والیں ہر درجہ کی طالبات کو انعامات سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی اورجامعہ ٹاپ کرنے والی دورہ حدیث شریف کی طالبہ کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر دارالعلوم اشرفیہ کے مہتمم مولانا محمد سالم اشرف قاسمی نے طالبات کو انعامات دیکر مختصر نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تم دیوبند کی سرزمین پر تعلیم حاصل کرنے والیں طالبات کوئی معمولی طالبات نہیں یہاں سے تعلیم حاصل کرکے تم کو آگے جاکر ایک بڑا خاندان چلانا ہے ، یہاں سے اپنی آنکھوں میں ایک بڑا خواب لیکر جانا اور ہر طالبہ اپنے گھر وخاندان کو قرآن و حدیث کے مطابق وشریعت کے حکم کا تعبیدار بنا کر خالص اسلامی زندگی گزانے کی جدوجہد کرکے خاندان کی ہر ایک عورت کو مثالی عورت بنا کر پیش کریں تو جاکر جامعہ کا حق ادا کر سکو گی ورنہ نہیں دورہ حدیث میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والیں طالبات حافظہ خاشعہ،عرشیہ، فاطمہ،عائشہ، عالمہ چہارم میں رضوانہ، سعدیہ، ثناء ، عائشہ، عالمہ سوم میں خوشناز، زینب نیرانہ، بشریٰ بلند شہر، عالمہ دوم میں زینب مانکی، سنبل کاندھلہ، عائشہ، ناضرین ، مصباح ، عالمہ اول میں گلناز،فائذہ ،ارم،حنادہلی،درجہ خصوصی میں بشریٰ ، نشرح، صوفیہ، ابتدائی سوم میں علقمہ ، صبا، فاطمہ، خوشی ، ابتدائی دوم میں نشاط، فرح،ابتدائی اول میں آفرین،عائشہ ،ثناء مانکی ،سمیہ ، عرشی، علمیٰ ، فاطمہ دیوبند،اور عائشہ دیوبند نے انعامات حاصل کئے۔
اس موقع پر جامعۃ کے استاذ حدیث مفتی شوکت ، مفتی رئیس احمد ازہری ،مولانا اخلاق ، طاہر حسن شبلی وغیرہ موجود رہے۔ آخر میں جامعہ کے مہتمم قاری عامر عثمانی نے پورے ملک کے لئے اور پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لئے دعاء کرائی اور خصوصًا اپنے ملک ارو اپنے شہر دیوبند کے لئے امن وامان کی دعاء کرائی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *