مغربی بنگال کے چار اضلاع میں قائم ہوں گے میڈیکل کالج

Share Article

مرکزی حکومت کی مدد سے مغربی بنگال کے چار اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کئے جائیں گے۔ اس کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے 373.72 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

 

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود محکمہ کی طرف سے مختص کی گئی رقم کے ذریعے ریاست کے شمال 24 پرگنہ ضلع کے باراسات اور ہگلی ضلع کے آرام باغ میں میڈیکل کالج تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی جھاڑگرام میڈیکل کالج اور مدنی پور ضلع کے تملک میڈیکل کالج کے لئے بھی فنڈز مرکزی حکومت کی جانب سے مختص کی گئی ہے۔ ریاست کے فنڈ میں دی گئی اس رقم کو ان چاروں میڈیکل کالجوں (ہر ایک کے لئے 93.43 کروڑ روپے) کو تیار کرنے کے لئے خرچ کرنے کو کہا گیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2020-21 تک ان چاروں میڈیکل کالجوں کو آسانی سے شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ دراصل لوک سبھا انتخابات کے وقت بھارتی جنتا پارٹی نے اپنے منشور میں یہ دعوی کیا تھا کہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت دوبارہ بننے کے بعد ملک بھر کے تمام اضلاع میں کم از کم ایک میڈیکل کالج قائم ضرور کیا جائے گا۔ اسی سلسلہ میں ریاست کے چار اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے۔ آہستہ آہستہ دیگر اضلاع کے لئے بھی فنڈز مختص ہوں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سال 2011 میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی بننے کے بعد سے ہی ممتا بنرجی نے ریاست کا محکمہ صحت بھی اپنے پاس ہی رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی کوششوں کی وجہ سے ریاست کے اسپتالوں میں کئی طرح کے ترقیاتی کام بھی ہوئے ہیں۔اس میں خاص طور پر زچہ بچہ کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *