بی جے پی آئین کی منشا کے مطابق کام کرے: مایاوتی

Share Article

 

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے یوم آئین کے موقع پر بی جے پی کو ایمانداری سے کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو عوامی منشا کے مطابق ایمانداری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بابا صاحب کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا۔ اس طرح کا فریب کانگریس بھی کرتی رہی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ آکاش آنند کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔ کچھ لوگ فرضی اکاؤنٹ بنا کر بے سروپاپروپیگنڈے کر رہے ہیں۔

منگل کیصبح بی ایس پی سربراہ نے ٹویٹ کیا کہ آئین کے دن پر آئین شکے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکا صرف ناملینے رہنے سے کام نہیں چلے گا، کیونکہ یہی چال کانگریس بھی کرتی رہی ہے بلکہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو آئین کی منشا کے مطابق عوامی فلاح کا کام ایمانداری سے کام کرنا ہو گا، یہی میرا مشورہ ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *