گزشتہ ایک ماہ سے دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان شدید گرمی کا مار جھیل رہا ہے۔ مسلسل بڑھتی گرمی سے لوگوں کی معمولات زندگی بھی کافی متاثر ہے۔ حالانکہ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) کے مطابق دہلی والوں آنے والے کچھ دنوں میں اس شدید گرمی سے تھوڑی راحت ملنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق بحیرہ عرب سے نمی والی ہوائیں دہلی قومی دارالحکومت علاقہ کے علاقوں میں پہنچ رہی ہیں۔ ہواؤں کے اس اثر سے راجدھانی دہلی میں منگل کے روز ہی موسم میں تبدیلی دکھائی دینے لگی۔ دہلی این سی آر میں صبح سے ہی آسمان میں بادل چھائے رہے۔ راجدھانی دہلی کے کچھ علاقوں میں دھول بھری آندھی کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔ موسم میں ہوئی اس ہلکی تبدیلی سے گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کا مار جھیل رہے شہر کے لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے۔
 
مقامی محکمہ موسمیات صفدر جنگ ویدشالہ کے مطابق منگل کے روز دارالحکومت دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 30.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے کی نمی 34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ نے بتایا ہے آج راجدھانی دہلی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا پورا امکان رہتا ہے۔ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ارد گرد رہنے کی توقع ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 11 جون سے 13 جون تک تیز ہواؤں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے تھوڑی راحت ملے گی۔ 14 جون سے لے کر 16 جون تک دن کے وقت چلنے والی ہواؤں سے لوگوں کو دوبارہ شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 17 جون کو بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here