اے ایم یو کے ریسرچ اسکالر نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں مقالہ پیش کیا

Share Article
Mohd-Adil
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ اقتصادیات کے ریسرچ اسکالر محمد عادل نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں انٹرڈسپلنری بزنس اسٹڈیز کے موضوع پر گزشتہ دنوں منعقد دوسری اکیڈمک انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی اور اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھا ’’ڈبلیو ٹی او کے تحت زرعی تجارت: مواقع و چیلنجز‘‘۔اپنے مقالہ میں انھوں نے زرعی تجارت پر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈبلیو ٹی او سے پہلے اور اس کے بعدکی صورت حال پر گفتگو کی۔ اس میں انھوں نے مختلف زرعی اجناس کی درآمد و برآمد کی صورت حال بیان کی اور 1990سے کیا رجحان رہا ہے اس کا تجزیہ کیا ۔ انھوں نے ڈبلیو ٹی او کے تحت ہندوستان میں تجارتی نرم کاری اور زراعت کے درمیان ربط کو بھی واضح کیا۔ محمد عادل شعبۂ اقتصادیات میں پروفیسر محمد طارق کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *