سی بی آئی مودی کے اشارے پر کام کررہی ہے: مولانا صدیق اللہ چودھری

Share Article
Molana-Siddqui-Chauddhary
مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت میں وزیر اور سینئر سیاسی و ملی لیڈ ر مولانا صدیق اللہ چودھری نے کہاکہ مرکز سے مودی کا جانا طے ہے ، سی بی آئی وزیر اعظم کے اشارے کے تحت کام کررہی ہے ،جس کے سبب بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کو سخت قدم اٹھانا پڑا ہے ،اچھے افسروں اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو سی بی آئی کاڈر دکھاکر مودی جی دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس مرتبہ بنگال سمیت پورے ملک سے بی جے پی کا صفایا ہوگا۔ ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور ممتا بنرجی حکومت میں ماس ایجوکیشن،پارلیمانی امور اور لائبریری سروسز کے وزیر مولانا صدیق اللہ چودھری گذشتہ روز رابطہ مدارس اسلامیہ کے عاملہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے دیوبند پہنچنے پر مقامی اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مودی حکومت پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح ڈکٹیٹر شپ کے تحت مودی اپوزیشن کو ہراساں کررہے ہیں اور سی بی آئی کا غلط استعمال کررہے ہیں اس نے طے کردیا ہے ،اس مرتبہ بی جے پی کا رخصت ہونا یقینی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے ذریعہ اپوزیشن کو متحد کرکے ایک اسٹیج پر لانے سے بی جے پی بوکھلا گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ زبردستی آئی پی ایس افسر وں کے گھروں پر بغیر کسی نوٹس کے کارروائی کرارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بنگال حکومت مودی سرکار کے غیر آئینی امور کو قطعی برداشت نہیں کریگی اور ان کے خلاف ہر ممکن اقدامات کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ بنگال سے سمیت پورے ملک سے بی جے پی کا صفایا ہوگا اور نریندر مودی کا دوبارہ وزیر اعظم کا بننے کاخواب خواب ہی رہ جائیگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت جس طرح غیر آئینی طریقہ سے غیر بی جے پی حکومتوں ،لیڈروں اور ایماندار افسروں کو ہراساں کررہی ہے اس کے سبب سی ایم ممتا بنرجی کو دھرنا پر بیٹھنے جیسا قدم اٹھاناپڑا ہے، انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی اس طرح کے اقدامات سے ان کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ،جس سے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ بی جے پی کے پیروں تلے کی زمین کھسک گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ اس مرتبہ بنگال کی تمام 42؍ پارلیمانی سیٹوں پر ترنمول کانگریس جیت حاصل کریگی اور عوام بی جے پی کی جھوٹے وعدوں میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی جھوٹے وعدوں اورجملہ کی سرکار ہے جبکہ ٹی ایم سی ہمیشہ عوام کے مفاد کے تحت کام کرتی ہے اور اپنے تمام وعدوں کو پورا کرتی ہے، بنگال کے تمام عوام پورے طریقہ سے ٹی ایم سی کے ساتھ وہاں کے لوگ بی جے پی کی سازشوں میںآنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت میں ’ملک اندھیر نگری چوپٹ راج کی طرح ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے پورے ملک کے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے ان کو ٹھگنے کاکام کیاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کون بنے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائیگا لیکن اس مرتبہ تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوکر مودی کو باہر کا راستہ دکھائینگی۔ انہوں نے کہاکہ سی پی ایم سے متعلق سوال کے جوا ب میں کہاکہ سی پی ایم بہت کمزور ہوچکی اور بکھر چکی ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *