مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی صدر مشاورت سے ملاقات

Share Article
Maulana-Khalid-Saifullah
فقہ اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے 15نومبرکوآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے دفتر میں صدر مشاورت نوید حامد سے ملاقات کر کے ملی و ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مشاورت نے مولاناخالد سیف اللہ رحمانی کا دفتر مشاورت پہنچنے پر والہانہ استقبال کیاا اور ان کی مشاورت میں شمولیت کو ملت اسلامیہ ہند کے درمیان باہمی اتحاد اور مشاورت کی نشاط ثانیہ کے عمل میں ایک سنگ میل سے تعبیر کیا۔ اس موقع پر مشاورت کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالحمید نعمانی صاحب بھی موجود تھے۔صدرمشاورت اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کے بدلتے منظر نامہ میں ملت و ملک کے سنجیدہ اور مخلص رہنماؤں کے درمیان باہمی اتفاق کی فضا کو بنانے اور روابط پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
دونوں ذمہ داروں نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ بابری مسجد مسئلہ پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور جمعیت علما ء ہند کی مجلس عاملہ کا وہ فیصلہ جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اس کا واحد حل کورٹ کا فیصلہ ہی ہے جوسب کو قابل قبول ہوگا۔ جولوگ بھی بابری مسجد کے تعلق سے گفتگو کرنے کی بات کررہے ہیں ، ان کو مسلم پرسنل لا بورڈ اور جمعیت علماء ہند کی مجلس عاملہ کے فیصلوں کو قبول کرنا چاہئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *