مولانابدرالدین اجمل نے روہنگیائیوں کی مددکامطالبہ کیا

Share Article
maulana-badruddin-ajmal
آل انڈیایونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدروممبرآف پارلیمنٹ مولانابدرالدین اجمل نے سپریم کورٹ میں مرکزی سرکارکے ذریعہ حلف نامہ داخل کرکے روہنگیاپناہ گزینوں کوملک کی سلامتی کیلئے خطرہ کرانہیں ملک بدرکرنے کی وکالت کوافسوسناک قراردیا۔انہوں نے یہ بات پریس کوجاری ایک ریلیزمیں کہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ میانمارحکومت کی تائیدسے ہونے والے قتل عام اورسرکاری دہشت گردی ونسل کشی سے بچ کرہندوستان میں پناہ گزیں دنیاکی مظلوم ترین قوم روہنگیائیوں کومرکزی حکومت کے ذریعہ ملک بدرکرنے کے فیصلہ کے خلاف ہندوستان کی تمام اپوزیشن پارٹیوں اورانصاف پسندلوگوں کوانسانیت کی بنیادپرپرزورآوازبلندکرنے کی ضرورت ہے۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ حکومت کااس فیصلہ کے خلاف ہندوستانی روایت کے تحفظ کیلئے لوگوں کومتحدہوکرحکومت وقت پردباؤڈالناچاہیے کہ وہ اپنے فیصلہ کوواپس لے اورروہنگیاپناہ گزینوں کوملک سے نکالنے کی بجائے انہیں بنیادی سہولت مہیاکراکرانسانیت دوستی کا ثبوت دے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *