عراق میں اغواکیے گئے 39ہندوستانی بھائیوں کی موت افسوسناک:مولانااصغرعلی سلفی

Share Article
maulana-asghar-ali
تین سال قبل عراق میں داعش کے ذریعہ اغوا کیے گئے 39معصوم ہندوستانی شہریوں کی موت کی اندوہناک خبرسے ہم سارے بھارتی سوگوار ہیں اوردنیا کے سارے امن پسند لوگ انتہائی غم واندوہ میں مبتلا ہیں۔ہم اس طرح کی سرگرمیوں کودہشت گردانہ اورظالمانہ عمل قرار دیتے ہوئے داعش وغیرہ کی خونریزیوں اور زیادتیوں کی پرزورمذمت کرتے ہیں اور اس جیسی تنظیموں اورجماعتوں اوران کی پشت پناہی کرنے والوں کو ظلم وزیادتی سے روکنے کے لئے اورپرامن شہریوں اورمختلف جالیات اوراقوام سے تعلق رکھنے والے بے قصوروں کو اغوا کرکے ان کی جان لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی اورسزا کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ انسانیت کے لئے یہ ناسور ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے اورسارا سنسارامن وآشتی اوربھائی چارہ کا گہوارہ بن جائے۔یہ باتیں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں بتائیں۔

 

امیر جمعیت نے کہا کہ داعش ایک دہشت گردتنظیم ہے اوراس کی حرکتیں غیرانسانی وقابل مذمت ہیں اوراس کا تعاقب اوربیخ کنی وقت کی اہم ضرورت ۔انہوں نے کہاکہ میں متوفین ومظلومین کے ورثاء ومتعلقین اورپورے ملک کوقلبی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہنداپنے ان بھائیوں اورسارے دیش واسیوں کے غم میں برابرکی شریک ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *