جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر بیمار، پاک فوج کے اسپتال میں روز ہو رہا ہے ڈائلسز

Share Article

massod-azhar

دہشت گرد تنظیم جیش محمد (جے ای ایم) کا بانی مسعود اظہر کے گردے خراب ہو گئے ہیں اور وہ پاکستان کے راولپنڈی میں واقع فوج اسپتال میں باقاعدہ ڈائلسز کرواتا ہے۔ یہ باتیں ایک افسر نے کہیں۔ سیکورٹی حکام نے یہ باتیں تب کہیں جب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کے جیش محمد کا سرغنہ بیمار ہے۔

ہندستان کے موسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں میں شامل جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کڈنی کی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس کی ایک کڈنی فیل ہونی کی خبر ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق جیش سرغنہ کا پاکستان کے راول پنڈی میں واقع ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

بتادیں کہ جمعہ کو ہی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسعود اظہر کے پاکستان میں ہونے کی بات تسلیم کی تھی۔ سی این این کو دئے ایک انٹرویو میں پاک وزیر خارجہ نے کہا تھا ، ’میری جانکاری کے مطابق وہ پاکستان میں ہی اور اتنا بیمار ہے کہ گھر سے باہر تک نہیں نکل سکتا‘ حالانکہ قریشی نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ پلوامہ حملہ جیش نے کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان اگر پکے ثبوت دے گا وہ ہم ضرور کارروائی کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *