مرینا: تیز رفتار بس گھر میں گھسی، ڈرائیور سمیت پانچ زخمی

Share Article

مرینا ضلع کے سمبل گڑھ تھانہ علاقہ میں جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار بس بے قابو ہوکر ایک گھر میں گھس گئی۔ اس حادثے میں گھر کے چار رکن شدید طور پرزخمی ہو گئے۔ بس ڈرائیور بھی شدیدطور پر زخمی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایڈمنسٹریٹو اسٹاف موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سڑک پر بارش کے سبب ہوئے گڈھے سے بچنے کی کوشش میں یہ حادثہ ہوا۔

معلومات کے مطابق ایک نجی ٹریویلس کی بس جمعرات کی صبح مرینا سے مسافروں کو لے کر شیوپور جا رہی تھی۔ اسی درمیان سمبل گڑھ میں سڑک پر گڈھے سے بچنے کی کوشش میں بس بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے بنے اوم پرکاش کشواہا کے مکان میں گھس گئی۔ اس حادثے میں گھر میں کھانا بنا رہی دو عورتیں شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔ حادثے میں بس کے اگلے حصہ کوبری طرح نقصان پہنچا اور بس کا ڈرائیور بھی شدید طور پرزخمی ہو گیا۔ غنیمت رہی ہے کہ بس میں سوار مسافروں کو چوٹ نہیں آئی۔ زخمیوں میں ایک حاملہ عورت بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت اوم پرکاش کشواہا کی بیوی مایا (20) اوم پرکاش کی بابھی شری کانتا (45) بیوی وجے کشواہا، اوم پرکاش کا بھتیجا للو (18) ولدوجے کشواہا اور اوم پرکاش کا ایک سالہ بیٹے آشیش کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو مکان سے نکال کر اسپتال پہنچایا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بس ڈرائیور بھی شدید طور پرزخمی ہے۔ اسے مرینا کے ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *