مراٹھی اداکاروں کی غنڈہ گردی، تھیٹر نہ ملنے پر پروڈیوسر اور ڈسٹریبوٹر کو جم کر پیٹا،دیکھیں ویڈیو

Share Article

marathi-artist

ممبئی: مہاراشٹر کے پونے ضلع سے فلم اداکاروں کی غنڈہ گردی کا ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں بالکل فلمی انداز میں مراٹھی آرٹسٹ فلم ڈسٹری بیوٹرز اور پروڈیوسر کو پیٹتے نظر آ رہے ہیں۔ مہاراشٹر اور ممبئی میں سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فلم کے فنکار ڈسٹریبیوٹر اور پروڈیوسر کو پیٹ رہے ہیں۔

دراصل کچھ دن پہلے ہی ایک مراٹھی اسکرین یعنی مراٹھی فلم ریلیز ہوئی تھی۔ جس کے بعد فنکاروں کا کہنا ہے، کہ انہیں سنیماگھر نہ ملنے کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ فلم کے پروموشن کے وقت ڈسٹریبیوٹر اور پروڈیوسر نے فنکاروں سے وعدہ کیا تھا، کہ ریاست بھر میں 100 سے زائد سینما گھروں میں ان کی فلمیں نمائش کی جائیں گی۔لیکن ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے فلم فنکاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

آپ کو بتا دیں کہ ان فنکاروں نے اپنے گھر اور کچھ جائداد رہن رکھ کر فلم بنانے میں پیسہ لگایا تھا۔ان فلمی فنکاروں نے الزام لگایا ہے کہ 100 سینما گھروں کا وعدہ کرکے ان کی فلموں کو محض 45 تھیٹر میں ہی دکھایاگیا۔ مراٹھی فلم آرٹسٹ اویناش کھیڈیکر اور وشال سانگلی ان دونوں نے مل کر ڈسٹریبیوٹر اور پروڈیوسر کی جم کر پٹائی کی ہے۔ وہیں دوسری طرف دیکن پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر دلیپ نگر کا کہنا ہے، کہ اس طرح کا واقعہ روشنی میں ضرور آیا ہے۔ لیکن کسی بھی طرح کا مجرمانہ معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ دونوں ہی پارٹی پیسے کی لین دین کو حل کرنے کی بات کرکے یہاں سے چلے گئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *