مراٹھا ریزرویشن آندولن:ممبئی آج بند،مظاہرین نے بسوں پربرسائے پتھر

Share Article
maratha
مہا راشٹر میں مراٹھا کمیونٹی کیلئے ریزرویشن کی مانگ کو لیکر ہو رہا مظاہرہ پر تشدد ہوگیا ہے۔ منگل کو مظاہرین کے پتھراؤ میں ایک کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔ جبکہ 9 لوگ زخمی ہو گئے۔مراٹھا مورچہ نے آج ممبئی بند کا اعلان کیا ہے۔اس بیچ ممبئی میں صبح کئی جگہوں پربسوں پرپتھراؤ کیا گیا۔نوی ممبئی میں اسکول کالج بند رکھے گئے ہیں۔ ٹھانے اورجوگیشوری میں لوکل ٹرینوں کوبھی روک دیاگیا۔اس کے باعث لوگوں کوخاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔مراٹھا کرانتی مورچہ کے کنوینر رویندر پاٹل نے کہاکہ جب تک وزیراعلیٰ دویندر فڑ نویس مراٹھا کمیونٹی سے معافی نہیں مانگ لیتے ہم اپنا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ ہم اورنگ آباد اور ریاست کے دیگر حصوں میں بند رکھیں گے۔مہا راشٹر میں ریزرویشن کے مطالبے کو لیکر مراٹھا کمیونٹی کی جانب سے آج بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران صبح سے کچھ مقامات پر تشدد کی خبریں آ رہی ہیں۔ ملی جانکاری کے مطابق یہاں نوی ممبئی کے گھنسولی میں آج مظاہرین نے بیسٹ کی دو بسوں پر پتھراؤ کر دیا۔بند کو دیکھتے ہوئے یہاں ایرولی اور وشی کے درمیان بیسٹ بسوں کی سروس روک دی گئی ہے۔مراٹھا ریزرویشن کے شعلے بھڑک رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ منگل کو مظاہرین کے پتھراؤ میں ایک کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔ جبکہ 9 لوگ زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو بھی پھونک دیا اور دو مظاہرین نے خود کشی کرنے کی کوشش کی، نوکریوں اور تعلیم اداروں میں ریزرویشن کی مانگ کو لیکر تحریک کی قیادت کر رہے مراٹھا کرانتی مورچہ نے آج ممبئی بند کا اعلان کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *