ملک بھر کے کئی پولنگ مراکز پرای وی ایم میں خرابی، دیر سے شروع ہوئی پولنگ

Share Article

 

نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 95 نشستوں کے لئے جمعرات کی صبح ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ملک بھر کی 12 ریاستوں میں پولنگ بوتھ پر طویل قطار یںدیکھی جا رہی ہیں۔ صبح سے ہی ووٹروں میں جوش ہے ، لیکن متعدد مقامات پر ای وی ایم میں خرابی نے رائے دہندگان کے جوش پر پانی پھیر دیا۔

 

Image result for Many polling centers across in india

ملک بھر کے کئی پولنگ مراکز پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی ہے۔ مغربی بنگال کے رائیگنج پارلیمانی سیٹ پرای وی ایم ٹھیک ڈھنگ سے کام نہیں کرنے کی وجہ سے شمالی دیناجپورمیں ووٹنگ آٹھ بجے تک شروع نہیں ہو سکی ہے۔ اتر پردیش کے متھرا سے بھی ایسی ہی شکایت سامنے آئی ۔

 

 

نندگاؤں سے بھی مشین خراب ہونے کی اطلاع ہے۔ مجسٹریٹ نے ای وی ایم تبدیل کریا، اس کے بعدپولنگ شروع ہوئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *