منوہرپاریکرنے فلمی اندازمیں کارکنان سے حال پوچھا،دیکھیں ویڈیو

Share Article
manohar
سابق وزیراعلیٰ اورگواکے وزیراعلیٰ منوہرپاریکر طبیعت خراب ہونے کے باوجود گوامیں چل رہے منصوبوں کا جائزہ لینے پہنچ جاتے ہیں۔ایسے میں ان کی خبربھی ملک بھرمیں سرخیاں بن جاتی ہے۔ اتوارکوبھی کچھ ایساہی دیکھنے کوملا۔ گوا کے مانڈی ندی پربنے اٹل پل کے افتتاحی پروگرام میں اتوارکووزیراعلیٰ منوپرپاریکر نے وہاں موجود لوگوں میں جوش بھرا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے پوچھا’ہاؤ ازدی جوش‘ ۔جواب میں لوگوں نے پورے جوش میں ’ہائے سر‘ کہہ کرجواب دیا۔
پی اوکے میں دہشت گردٹھکانوں پرہندوستانی فوج کے ذریعے کی گئی سرجیکل اسٹرائیک پربنی فلم ’اری:دی سرجیکل اسٹرائیک ‘ کا ڈائلاگ کافی مشہورہورہاہے۔آپ کوبتادیں کہ سرجیکل اسٹرائیک کے وقت منوہرپاریکرہی ملک کے وزیردفاع تھے۔ فی الحال وہ کئی مہینوں سے بیمارہیں اورکینسرسے لڑرہے ہیں۔ جس وجہ سے کئی گوا کی سیاست میں ہلچل بھی ہوئی ،باوجوداس کے پاریکرکی مقبولیت گوا میں اب بھی برقرارہے۔
اس سے پہلے خودموجودہ وزیردفاع نرملا سیتارمن بھی سنیماگھرمیں فلم دیکھنے پہنچی تھیں۔انہوں نے اسی اندازمیں لوگوں سے پوچھاتھا کہ ’’How is the Josh‘‘ جس کا جواب لوگوں نے جے ہندکا نعرہ دیکردیاتھا۔وزیردفاع کا بھی ویڈیوخوب وائرل ہورہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *