منیش تیواری کی بھگت سنگھ، راج گرو، سکھدیو کو ’بھارت رتن‘ سے نوازے جانے کا مطالبہ

Share Article

کانگریس لیڈر منیش تیواری نے مجاہدین آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھدیو کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے موہالی واقع چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کا نام ’شہید اعظم بھگت سنگھ ائرپورٹ‘ کرنے کی بھی اپیل کی۔ آنند پور صاحب سے لوک سبھا رکن تیواری نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔

منیش تیواری نے جمعہ کے روز یہ خط سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا-شہید اعظم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھدیو کو بھارت رتن دینے کی درخواست کرنے کے لئے باضابطہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر وہ شہید اعظم کا احترام کریں اور بھگت سنگھ کی یاد میں موہالی میں واقع چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کو ان کے نام سے منسوب کریں۔

خط میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو تینوں محبان وطن نے برطانوی سامراج کے خلاف 23 مارچ 1931 کو اپنیسب سے بڑی قربانی سے وطن پرستوں کی ایک پوری نسل کو ترغیب دی۔ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ وہ 2020 کے یوم جمہوریہ پر بھگت سنگھ کی یاد میں موہالی میں واقع چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کو وقف کرنے کے علاوہ ان کا احترام کریں۔ یہ اعزاز ملک کے 124 کروڑ لوگوں کے دلوں کو چھو جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *