دہلی والوں کو منیش سسودیاکا کھلاخط

Share Article
manish-sisodia
دہلی میں عام آدمی پارٹی کے 20ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعدسیاست گرم ہے۔اب ان 20سیٹیوں پرچھ مہینے کے بعداندرانتخابات ہوں گے۔اسی کے پیش نظردہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی کے عوام کوایک کھلا خط لکھاہے، اس میں انہو ں نے 20ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کی کارروائی کوغلط ٹھہرایاہے۔منیش سسودیا نے اپناخط ٹویٹرکے ذریعہ لوگوں کوبھیجاہے۔انہو ں نے لکھاہے کہ کیامنتخب ہوئے ممبران اسمبلی کواس طرح غیرآئینی اورغیرقانونی طریقے سے برخاست کرناصحیح ہے؟ کیا دہلی کواس طرح انتخابات میں دھکیلناٹھیک ہے؟ کیا یہ گندی سیاست نہیں ہے؟
اپنے خط میں سسودیانے لکھاہے کہ آج اس کھلے خط کے ذریعہ سے میں آپ سے سیدھے بات کرناچاہتاہوں ۔من دکھی ہے، لیکن مایوس نہیں ہوں۔ کیونکہ مجھے آپ پربھروسہ ہے۔دہلی اورملک کے لوگ میری امیدہیں۔
تین سال پہلے آپ نے 70میں سے 67رکن اسمبلی منتخب کرکے عام آدمی پارٹی کی سرکاربنائی تھی ۔آج انہو ں نے آپ کے 20ممبران اسمبلی کوبرخاست کردیا۔ان کا کہناہے کہ یہ 20رکن اسمبلی ’منفعت کے عہدے ‘پر تھے۔
سسودیانے خط میں لکھاہے کہ ہم نے ان 20ممبران اسمبلی کوپارلیمانی سکریٹری بنایا تھا اورانہیں الگ الگ ذمہ داریاں دی تھی۔جیسے ایک رکن اسمبلی کوسرکاری اسکولوں کی ذمہ داری دی۔وہ روزسرکاری اسکولوں میں جاتاتھا، دیکھتاتھا کہ ٹیچرآئے ہیں، سب کچھ ٹھیک چل رہاہے۔ جہاں ضرورت ہوتی تھی، وہاں ایکشن لیتاتھا۔
اسی طرح ایک ممبراسمبلی کوسرکاری اسپتالوں کی ذمہ داری دی، ایک ممبراسمبلی کومحلہ کلینک کی ذمہ داری دی۔اس طرح ہم نے 20ممبران اسمبلی کوہم نے الگ الگ ذمہ داریاں دی۔ بدلے میں ان ممبران کوکوئی سرکاری گاڑی نہیں دی،کوئی بنگلہ نہیں دیا، ایک نیاپیسہ تنخواہ نہیں دی۔ کچھ بھی نہیں دیا۔یہ سبھی ممبران اسمبلی اپنے خودکے پیسے خرچ کرکے کام کرتے تھے، کیونکہ یہ سب آندولن سے آئے تھے اورملک کیلئے کام کرنے کا جنون تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں   ہندوستان کی دوبیٹیوں دھنیاشری اورعالیہ خان میں امتیازکیوں

 

سسودیانے دہلی میں بی جے پی کے خلاف دہلی والوں کویہ کھلاخط کے ذریعے جگانے کی کوشش کی ہے انہو ں نے کہاکہ دہلی پرانتخابات تھوپاگیاہے تاکہ ترقیاتی کام رک جائے۔سسودیانے بی جے پی وکانگریس پرحملہ کرتے ہوئے کہاکہ جس تیزی سے دہلی سرکارکام کررہی ہے، انہیں اسی بات کاڈرلگ رہاہے۔کیجریوال اپنے اچھے کام کے باعث مقبول عام ہیں۔یہ لوگ کجریوال کوکام کرنے نہیں دیناچاہتے ہیں۔ بی جے پی کا گراف تیزی سے گررہاہے۔ وغیرہ ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *