ممتا نے ٹی ڈی پی کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا

Share Article
mamta
آندھر پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دئے جانے سے ناراض چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی کے این ڈی اے سے ناطہ توڑ لینے کے بعد اب سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔دوسری جانب تیلگو دیشم پارٹی کے این ڈی اے چھوڑنے کے فیصلہ کا مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے خیرمقدم کیا ہے۔ ٹی ڈی پی کے اس فیصلہ کے بعد وزیر اعلیٰ نے ٹوئیٹر ہینڈل پر ٹوئیٹ کیا کہ میں ٹی ڈی پی کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کو بچانے کے لئے اس طرح کے فیصلہ کی ضرورت تھی۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے بی جے پی کے خلاف لڑائی کے لئے ہمیشہ ہی علاقائی جماعتوں کو ساتھ آنے کی اپیل کی ہے اور اسی کے پیش نظر فیڈرل فرنٹ کے تشکیل کی بات بھی کہی تھی۔ اس سلسلہ میں شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما نے پرفل پٹیل کے ساتھ انہوں نے میٹنگ بھی کی تھی۔ ایسے میں ٹی ڈی پی کے اس فیصلہ سے ممتا بے حد خوش ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *