ممتا کا بنرجی کادھرنا جاری، سی بی آئی نے آج سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا

Share Article
mamta-on-dharna
جہاں شاردا چٹ فنڈ گھپلے کی چل رہی جانچ کے سلسلے میں کولکاتہ پولیس اورسی بی آئی آمنے سامنے ہیں۔وہیں مرکزاورمغربی بنگال کی حکومت بھی آمنے سامنے آگئی ہیں۔چٹ فنڈگھوٹالوں کے سلسلے میں کولکاتہ پولیس کمشنرراجیوکمارسے پوچھتاچھ کی سی بی آئی کی کوشش کے خلاف اتواررات دھرنے پربیٹھی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اورمرکزی حکومت کے بیچ زبردست ٹکراؤ کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔ممتابنرجی کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔گذشتہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ سی بی آئی امت شاہ ،نریندرمودی اوراین ایس اے اجیت ڈوبھال کے ارشارے پرمختلف پارٹیوں حملے کررہی ہے۔انہوں نے اس کے خلاف دھرنے پربیٹھنے اورپیکربجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔دھرنے پرپارٹی کے دیگرکئی سینئرلیڈربھی بیٹھے ہیں۔ممتاکادھرنا پیرکوبھی جارہی ہے۔ممتابنرجی نے دھرناکے مقام پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا’’میری تحریک جمہوریت اور ملک کو بچانے کے لئے ہے اور جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ کولکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کی رہائش گاہ پر کل رات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے حکام کے پہنچنے اور ان افسران کی گرفتاری سے ہوئے ڈرامائی واقعات کے بعد ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اب بھی اپنے دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔اس دوران سی بی آئی نے آج سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہیں کولکاتہ پولیس اور سی بی آئی کے درمیان تنازع اب سیاسی رخ اختیار کرتا جارہا ہے۔ اس معاملہ پر اب مسلسل سیاسی ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ایسالگ رہاہے کہ یہ لڑائی وزیراعظم بنام اپوزیشن ہورہی ہے۔مرکزی حکومت کے خلاف ممتا بنرجی کی حمایت میں کئی پارٹیاں آگئی ہیں۔ اب اس معاملے میں ممتاکوکانگریس صدرراہل گاندھی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کا ساتھ مل رہاہے۔آپ کوبتادیں کہ اتوارکواس معاملے کی جانچ کیلئے بنی ایس آئی ٹی کے سربراہ رہے کولکاتہ کے پولس کمشنرراجیوکمارکی رہائش پرچھاپے کیلئے پہنچی سی بی آئی ٹیم کے پانچ افسران کوریاستی پولس نے حراست میں لے لیاتھا۔بعدمیں انہیں رہاکردیاگیا۔اس درمیان وزیراعلیٰ ممتابنرجی راجیوکمارکے گھرپہنچی اورانہوں نے سینئرانتظامی افسران کے ساتھ آگے کئے جانے والے اقدامات پرگفتگوکی تھی۔ان کے سب کے درمیان پولس اورسی بی آئی کے لوگ آپس میں متصادم ہوگئے تھے۔مرکزی حکومت ریاستی حکومت پراورریاستی حکومت مرکزی حکومت پرآئینی بحران پیداکرنے کا الزام لگارہی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *