جیٹلی کے انتقال پر ممتا کا اظہار رنج

Share Article
Mamata Banerjee expresses grief over demise of Arun Jaitley

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ہفتہ کو بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ ارون جیٹلی نے سیاسی اقدار قائم کئے ہیں۔ ارون جیٹلی جی کے انتقال پر انتہائی دکھ ہوا۔ انہوں نے بہادری سے زندگی کی جنگ لڑی۔ ایک بہترین رہنما اور ایک شاندار وکیل تھے۔ ہندوستانی سیاست میں ان کے کردار کو یاد کیا جائے گا۔ ان کی بیوی، بچوں، دوستوں اور شائقین کے تئیں میری ہمدردیاں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *