برخاست ہونی چاہئے ممتا بنرجی کی حکومت: یوگی آدتیہ ناتھ

Share Article

 

مغربی بنگال میں بدھ کے روز دو انتخابی عوامی جلسوں سے خطاب کرنے کے لئے پہنچے یوگی آدتیہ ناتھ نے جلسہ عام شروع ہونے سے پہلے ٹویٹر کے ذریعے مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ صدر جمہوریہ سے کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مغربی بنگال میں چھ مراحل کے انتخابات میں ہر مرحلے میں تشدد کے واقعات ہوئے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ بی جے پی یا دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں یاٹی ایم سی کی مخالفت کرنے والوں پر زیادتی نہیں کی گئی ہو۔ اس سب کے باوجود الیکشن کمیشن کا خاموش بنا رہنا حیرت انگیز ہے۔

 

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کولکاتہ میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے روڈ شو پر حملے کو اقتدارکی پشت پناہی حاصل تھی۔ تاناشاہ مغربی بنگال کی حکومت کو فوری طور پر برطرف کرنے کا صدر سے مطالبہ کیا ہے۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ قومی صدر امت شاہ سمیت مغربی بنگال، لاکھوں کارکنوں کوسلام کرتا ہوں جو جمہوری اقدار کی حفاظت کے لئے اپنی جان پر کھیل کر جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ ممتا حکومت کی اجازت کے بغیر بھی مغربی بنگال میں اپنی ریلی کریں گے۔ یوگی نے کہا کہ ایسی غیر جمہوری، تاناشاہ ترنمول حکومت کو برخاست کرنے کے لئے صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ چھ مراحل میں اتر پردیش میں ایک بھی جگہ تشدد کے واقعات نہیں ہوئے ہیں۔ کوئی بھی شخص اتر پردیش میں اقتدار کے غلط استعمال کا الزام نہیں لگا سکتا۔ مغربی بنگال میں یہ صورت حال کیوں؟ الیکشن کمیشن آنکھیں موندے کیوں بیٹھا ہوا ہے؟ یہ انتہائی شرمناک ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *