مالیگاؤں بم دھماکہ: لیفٹیننٹ کرنل پروہت – سادھوی پرگیہ سے مکوکا ہٹایا گیا

Share Article
purohit-sadhvi
29ستمبر2008کومالیگاؤں میں انجمن چوک پرشکیل گڈس ٹرانسپورٹ کمپنی کے سامنے ہوئے بم دھماکے معاملے میں کرنل شری کانت پروہت اورسادھوی پرگیہ ٹھاکرپرمکوکاہٹادیاگیاہے۔یواے پی اے اورآئی پی سی کے تحت مقدملہ چلے گا۔گویاکہ ابھی عدالت سے راحت نہیں ملی ہے۔عدالت نے بدھ کودونوں ملزموں پرسے صرف مکوکاہٹادیاہے۔یہ فیصلہ ممبئی کی این آئی اے کورٹ نے سنایا۔عیاں رہے کہ اس دھماکے میں 6لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور100سے زائدلوگ زخمی ہوگئے تھے۔
اس معاملہ میں سبھی ملزمین ضمانت پر باہر ہیں اور خصوصی این آئی اے عدالت نے ان کی ضمانت کی مدت میں توسیع کردی ہے۔اس معاملہ میں رمیش اپادھیائے اور اجے رہیکر سے بھی مکوکا اور یوپی اے پی اے کی دفعہ 17، 20 اور 13 ہٹادی گئی ہے۔ جبکہ عدالت نے مالیگاوں بم دھماکوں کے کیس میں نارائن کالسنگرا اور شیام ساہو سبھی کو بری کردیا ہے۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت 15 جنوری کو ہوگی۔
خیال رہے کہ سال رواں اپریل میں سادھوی پرگیہ کو اور اگست میں کرنل پروہت کو ضمانت مل گئی تھی۔ پروہت نو سال تک جیل میں رہا تھا۔ اسپیشل مکوکا کورٹ نے کہا تھا کہ سادھوی پرگیہ، پروہت اور دیگر نو لوگوں کے خلاف غلط طریقہ سے مکوکا لگایا گیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *