ملیشیا، نجیب رزاق کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت ملتوی

Share Article

ملیشیاء کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کے دوسرے کیس کی سماعت پراسیکیوٹر کی تیاری مکمل نہ ہونے پر عدالت کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔نجیب رزاق کے خلاف سرکاری ون ایم ڈی بی فنڈ سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت آج ہونی تھی، تاہم پراسیکیوٹر کی درخواست پر کوالالمپور کی عدالت نے سماعت اگلے پیر تک مؤخر کر دی ہے۔

نجیب رزاق کو کرپشن سے متعلق دوسرے کیس میں منی لانڈرنگ کے 21 اور اپنی طاقت کے ناجائز استعمال کے 4 الزامات کا سامنا ہے۔نجیب رزاق پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں سرکاری فنڈ سے 550 ملین ڈالر کی رقم کی خورد برد کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *