ملائکہ نے ارجن سے شادی کرنے پر توڑی چپی، بتائی خبر کی سچائی

Share Article

Arjun-Malaika

ملائکہ ارورہ اور ارجن کپور ان دنوں اپنی شادی کی خبروں کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ملائکہ اور ارجن 18 سے 22 اپریل کے درمیان شادی کر سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملائکہ اور ارجن کی شادی گوا میں ہوگی، جہاں دونوں کے خاندانوں کے گھر ہیں۔ کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ کپل نے اپنے دوستوں کو ان دنوں کے درمیان اولیبل(خالی ) رہنے کے لئے کہا ہے اور ان کے قریبی اس حساب سے اپنا شیڈیول ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔لیکن ایک بار پھر ملائکہ نے انہیں کوری افواہ بتایا۔ ایک دیگربات چیت کے دوران ملائکہ نے کہا، ’ان بے وقوفانہ قیاس آرائی میں کوئی سچائینہیں ہے‘۔

آپ کو بتا دیں کہ ارجن اور ملائکہ کئی بار ساتھ میں میڈیا کے کیمرے میں قید ہوتے رہے ہیں۔ دونوں ہی میڈیا کے سامنے کافی کنفرٹیبل ہیں۔ گزشتہ دنوں یہ کپل ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ساتھ پہنچا تھا، جہاں انہیں میڈیا کے کیمروں نے قید کر لیا۔عام لک میں دونوں ستارے کو اسپتال میں انٹری کرتے دیکھا گیا۔حالانکہ اس بات کا اب تک پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آخر دونوں سپتال کیوں گئے تھے۔

ملائکہ اور ارجن سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ورک فرنٹ کی اگر بات کریں تو ارجن پانی پت اور انڈیاز موسٹ وانٹیڈ میں نظر آئیں گے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *