دہلی میں آگ ہی آگ! پچھم وہارعلاقےمیں 250جھگیاں جل کرراکھ

Share Article
fire
دہلی ایک بارپھرآگ کی زدمیں ہے۔دوسری دن بھی راجدھانی میں بھیانک آگ لگنے کا دوسرا بڑا واقعہ سامنے آیاہے۔ آگ پچھم پوری علاقے میں بدھ کی رات ایک جھگی بستی میں لگ گئی ۔اس بھیانک آگ کی زدمیں آنے سے قریب 250جھگیاں جل کرخاک ہوگئیں۔بتایاجارہاہے کہ اس آگ میں کئی لوگوں کے جھلسنے کی خبرہے۔لیکن اب تک یہ صاف نہیں ہے کہ ان کی تعدادکتنی ہے۔ فی الحال آگ پرقابوپانے کیلئے فائربرگیڈ کی 28گاڑیاں موقع پرپہنچی ہیں۔آگ بجھانے میں فائربرگیڈاہلکارمصروف ہیں۔حادثہ پچھم پوری کے جھگیوں کے پاکیٹ اے کاہے۔
فائربرگیڈ افسرکے مطابق انہیں آگ لگنے کی خبررات قریب 1:15بجے ملی۔اس کے بعد 28دمکل گاڑیوں کوموقع پربھیجاگیالیکن علاقہ بیحدتنگ وپتلی گلی تھی جس کی وجہ سے گاڑیوں کووہاں تک پہنچنے میں کافی مشقت کرنی پڑی ۔جس سے فائربرگیڈ کی گاڑیوں کوباہرکی روکنی پڑی،لہذا آگ کوبجھانے میں ایک گھنٹے کا وقت لگا۔پولس کوموقع سے کئی چھوٹے چھوٹے غیرقانونی سلنڈربرآمدہوئے ہیں۔ مانا جارہاہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔آگ کے دوران سات سے آٹھ چھوٹے سلنڈربھی پھٹنے کی خبرہے۔
آپ کوبتادیں کہ گذشتہ روز دہلی کے ہی قرول باغ علاقے کے ہوٹل ارپت پلیس میں بھیانک آگ لگی تھی۔اس آگ میں 17لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔وزیراعلیٰ کیجریوال نے معاملے کی مجسٹریٹ جانچ کی حکم دےئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کے اہل خانہ کوپانچ لاکھ روپے بطورمدددینے کا بھی اعلان کیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *