فٹنیس بینڈ میں ہے اچھی صحت کاراز

Share Article
fitness-band
دنیا دن بہ دن ترقی کرتی جا رہی ہے لیکن اس ترقی کے ساتھ ساتھ ہمارے کاموں میں بھی اضافہ ہورہاہے۔بھاگ دوڑبھری زندگی میں ٹینشن بھی بڑھ گئی ہے ،اتناہی نہیں بلکہ ہماری زندگی میں مصروفیات کی وجہ اپنی صحت پرخاص دھیان نہیں رکھ پاتے ہیں۔لہٰذاہماری صحت کمرعمرمیں ہی خراب ہوجاتی ہے۔لیکن اس مصروف زندگی میں بھی اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔اپنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے آپ کے پاس کچھ ایسا ہونا چاہیے جو آپ کی دن بھر کی سرگرمیوں کو بتائے۔اس لیے آپ کیلئے فٹنیس بینڈ ضروری ہے۔
فٹنیس بینڈکیاہے؟ فٹنیس بینڈآپ کی دن بھر کی سرگرمیوں کو ناپتا (ٹریک)ہے جیسے کہ آپ نے دن بھر میں کتنے قدم چلے،آپ نے کتنی کیلوریز برن کی،آپ نے کتنی نیند لی اور کتنی دور چلے،آپ کا دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے۔اور مزید فٹنیس بینڈ فٹنیس کے ماہرین کا مشورہ بھی دیتا ہے جو کہ آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
مارکیٹ میں 1ہزار سے 20ہزار روپے تک کہ فٹنیس بینڈ ملتے ہیں ۔ظاہر ہے کہ جتنی زیادہ قیمت کا فٹنیس بینڈہوگا اس میں اتنے ہی زیادہ فیچرس ہونگے ۔لیکن ہر کوئی زیادہ قیمت ادا نہیں کر سکتا ،اس لیے آج ہم آپ کے لیے 5ایسے فٹنیس بینڈکے بارے میں آپ کوبتارہے ہیں جن کو آپ 5ہزار سے کم کی قیمت میں حاصل کرسکتے ہیں۔
fitbit-flex-2
(1)Fitbit Flex 2:یہ فٹنیس بینڈآپ کو بتاتا ہے کہ آپ نے دن بھر میں کتنے قدم چلے،آپ نے کتنی کیلوریز برن کی اور آپ کا دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے۔اس فٹنیس بینڈ کی بیٹری 5دن تک چل سکتی ہے ۔اس فٹنیس بینڈکی قیمت 3570ہے۔
Xiaomi-Mi-band
(2)Xiaomi Mi band 3:اس فٹنیس بینڈمیں بھیFitbit Flex2 کی طرح تمام مذکورہ بالاخصوصیات ہیں مزیداس میں ایک اورفیچرکااضافہ کیاگیاجس سے آپ کومعلوم ہوگاکہ آپ نے کتنے وقت کی نیند لی ۔اس فٹنیس بینڈ کی بیٹری 20دن تک چل سکتی ہے۔اس فٹنیس بینڈکی قیمت1999ہے۔
Lenovo-HX03F
(3)Lenovo HX03F spectra smartband:یہ فٹنیس بینڈآپ کو بتاتا ہے کہ آپ دن بھر میں کتنے قدم چلے،آپ نے کتنی کیلوریز برن کی ،آپ کا دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے اور آپ نے کتنے وقت کی نیند لی ۔اس فٹنیس بینڈ کی بیٹری 10دن تک چل سکتی ہے۔اس فٹنیس بینڈکی قیمت2299ہے۔
Huawei-Band2
(4)Huawei Band2:اس فٹنیس بینڈمیں بھیFitbit Flex2 کی طرح تمام مذکورہ بالاخصوصیات ہیں۔اس میں صرف ایک فیچرجی پی ایس (GPS)کااضافہ کیاگیاہے۔اس فٹنیس بینڈ کی بیٹری 504 گھنٹوں تک چل سکتی ہے۔اس فٹنیس بینڈکی قیمت4102ہے۔
Honor-Band3
(5)Honor Band 3:یہ فٹنیس بینڈآپ کو بتاتا ہے کہ آپ دن بھر میں کتنے قدم چلے،آپ نے کتنی کیلوریز برن کی ،آپ کا دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے اور آپ نے کتنے وقت کی نیند لی ۔یہ فٹنیس بینڈآپ کو یہ بھی بتاتا ہے کہ آپ نے کتنی دور کا فاصلہ طے کیا ہے ۔اس فٹنیس بینڈ کی بیٹری30دن تک چل سکتی ہے۔اس فٹنیس بینڈکی قیمت2499ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *