حیدرآباد ایئر پورٹ پر ماہی کو دیکھتے ہی لپٹ گئی ایک لڑکی،پھر دیکھئے دھونی نے کیا کیا؟

Share Article

mahi-fan-hugged

دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا شہر ہو گا جہاں ماہی یعنی ٹیم انڈیا کے سابق کپتان دھونی کا فین نہ ہو۔ وہ جہاں جاتے ہیں ان کے فین پہنچ جاتے ہیں، اس بار بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب ماہی حیدرآباد پہنچے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں کی ون ڈے سیریز ہفتہ 2 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس کے لئے ٹیم انڈیا پہلے ہی حیدرآباد پہنچ چکی ہے،لیکن سیکورٹی میں تعینات افسر تب حیران رہ گئے جب بھیڑ سے ایک لڑکی نکلی اور براہ راست دھونی سے لپٹگئی۔

 

View this post on Instagram

 

Latest Clicks Of Mahi With A Fangirl 😍❤

A post shared by MS Dhoni 🔵 (@msdhoni.addicted) on

سیکورٹی اہلکار بھاگ کر آئے اور لڑکی کو روکنے گئے مگر دھونی نے انہیں روک دیا۔ لڑکی کافی دیر تک دھونی سے چپکی رہی اور دھونی بھی اسے گلے لگائے مسکراتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ٹیم انڈیا کے حیدرآباد پہنچنے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ان ویڈیوز اور تصاویر کے درمیان ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر۔بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہیں۔

اسی طرح آئی پی ایل کے دوران بھی ایک چہرہ کئی بار چنئی کے لئے چیئر کرتا نظر آتا تھا۔ لوگ ہمیشہ یہ جاننے کے لئے بے چین رہتے تھے کہ وہ خوبصورت لڑکی کون ہے جو کپتان دھونی کی اتنی بڑی فین ہے۔

لڑکی کا نام مالتی ہے اور یہ مہندر سنگھ دھونی کے چہیتے فاسٹ بولر دیپک چاہرکی بہن ہیں۔ مالتی پیشے سے ایک ماڈل ہیں اور مس دہلی مقابلہ میں تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

ورلڈ کپ سے پہلے بھارت کی یہ آخری محدود اوورز کی سیریز ہے۔ اس کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (َْٖIPL-2019) کھیلا جائے گا، ایسے میں ورلڈ کپ کے لئے یہ سیریز ٹیم انڈیا کی فائنل ’ڈریس ریہرسل‘ہے۔ ٹیم کے امتزاجی اور تبدیلیوں پر کام کرنے کا مینجمنٹ کے پاس آخری موقع ہے، تو وہیں کھلاڑیوں کا بھی خود کو ثابت کرنے اور ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرنے کا یہ فائنل چانس ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *