امرپالی کے خلاف مہندر سنگھ دھونی پہنچے سپریم کورٹ، 40 کروڑ کا ہے معاملہ

Share Article

amrpali-grop

نئی دہلی:ہزاروں لوگوں کو اپنے گھر کا حسین خواب دکھا کر لوٹنے والے گروپ امرپالی کی مشکلیں اب بڑھ سکتی ہے۔ ٹھگے ہوئے خریداروں کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ چھ سال تک امرپالی گروپ کے برانڈ امیبسڈر رہے مہندر سنگھ دھونی نے کمپنی پر 40 کروڑ روپے کا بقایا نہ ادا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹیم انڈیا کے سابق مہندر سنگھ دھونی نے بھی اپنے بقائے کو لے کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ دھونی نے سپریم کورٹ سے اپنے بقائے کے بدلے میں گروپ کی کچھ زمین اپنے لئے محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے۔

amrpali-grop-1

سال 2009 میں مہندر سنگھ دھونی امرپالی گروپ کے برانڈ امبیسڈر بنے تھے۔ دھونی چھ سال تک گروپ کے ساتھ مربوط رہیں، لیکن سال 2016 میں جب کمپنی پر خریداروں کو ٹھگنے کا الزام لگا، تب انہوں نے امرپالی سے خود کو الگ کر لیا۔ فی الحال سپریم کورٹ کے حکم کے بعد امرپالی گروپ کے صدر اور ڈائریکٹر انل شرما اور دو ڈائریکٹروں شیو پریہ اور اجے کمار پولیس حراست میں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *