مہاتما گاندھی کی توہین افسوسناک: کانگریس

Share Article

 

کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بابائے قوم مہاتما گاندھی سمیت ملک کے عظیم لوگوں کو متعدد بار ذلیل کر چکی ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کی چہیتی سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے ذریعہ مہاتما گاندھی کی توہین افسوسناک ہے۔

 

سرجیوالا نے کہا کہ سادھوی پرگیہ نے حال ہی میں مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو سچا دیش بھکت کہا تھا۔ بی جے پی کے لوگ ملک کے عظیم لوگوں کی آئے دن توہین کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں سادھوی پرگیہ نے شہید ہیمنت کرکرے اور ان کے خاندان کو بھی ذلیل کیا تھا۔ سادھوی نے ملک کے شہیدوں اور قوم کو ذلیل کیا ہے۔ بی جے پی کو چاہیے تھا کہ وہ ایسے رہنماؤں پر کارروائی کرے، لیکن بی جے پی نے ایسا نہیں کیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کس کے ساتھ ہے؟

 

سرجیوالا نے سنگھ پریوار پر بھی نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرٹھ میں سنگھ سے منسلک ایک تنظیم نے مہاتما گاندھی کی تصویر پر گولی چلا کر قوم کو ذلیل کیا تھا، لیکن بی جے پی حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما شاکشی مہاراج نے گوڈسے کو محب وطن کہا تھا اور مہاتما گاندھی پر سوال کھڑے کئے تھے، لیکن بی جے پی نے ان پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *