آئی ای ڈی بلاسٹ کے بعد نکسلیوں نے اب حکومت کو دی کھلی دھمکی

Share Article

naxal-poster

گڑھ چرولی: مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں آئی ای ڈی دھماکہ کے بعد نکسلیوں نے اب حکومت کو کھلی دھمکی دی ہے۔ ایک بینر لگا کر اس میں لکھا گیا ہے کہ علاقے میں کوئی بھی پل اور سڑک کی تعمیر کا کام نہیں ہونا چاہئے۔ یہ بینر شمال گڑھ چرولی ڈویژن میں جائے حادثہ کے ارد گرد کے کئی گاؤں میں لگایا گیا ہے۔ گزشتہ سال 22 اپریل کو گڑھ چرولی کے بھامراگڑھ میں 40 نکسلیوں کے مارے جانے کا بدلہ لینے کے لئے یہ حملہ کیا گیا۔

 

مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں نکسلیوں کی دھر پکڑ کیلئے کرکھیڑا کے جنگل میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔بدھ کو نکسلیوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر آئی ای ڈی دھماکہ کیا، جس میں 15 نوجوان اور ایک ڈرائیور سمیت کل 16 افراد شہید ہوئے تھے۔ جس کے بعد جمعرات کو وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نکسل حملے کے مقام کا دورہ کرنے پہنچے ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فرنویس نے جمعرات کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’کابینہ کی میٹنگ میں، ہم نے گڑھ چرولی نکسلی حملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جہاں ہمارے جوان شہید ہوئے تھے وہاں ڈی جی پی اور دیگر افسران گئے ہیں، ایک بار جب وہ جائزہ پورا کر لیں گے تو ایک وسیع میٹنگ ہوگی۔ آج میں بھی موقع پر جاؤں گا‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *