پلوامہ کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی :پی ایم مودی 

Share Article
pm-modi
وزیراعظم نریندرمودی آج مہاراشٹرکے یوتمال اوردھولے اضلاع کے دورپرہیں۔جہاں انہوں نے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغازکیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر دوہرایا کہ پلوامہ کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور اس کے قصوروار چاہے جتنا چھپ جائیں، ان کو ان کے اس گناہ کی سزا ضرور ملے گی۔انہو ں نے کہاکہ ’میں جانتاہوں کہ ہم سبھی کس صدمے میں گزررہے ہیں۔پلوامہ میں جوہوا، اس کولیکرآپ کے غصے کومیں سمجھ رہاہوں۔
مہاراشٹر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو ایک بار پھر سلام کرتے ہوئے ملک کے عوام سے صبر و تحمل اور اپنے جوانوں پر یقین رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ یہاں مہاراشٹرکے دوبہادرجوانوں نے پلوامہ اپنی جان کی قربانی دی ہے۔جن خاندانوں نے اپنے لعل کوکھویاہے، میں ان کے دردکومحسوس کرسکتاہوں۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے قصورواروں کو کیسے، کہاں، کب، کونسی اور کس طرح کی سزا دی جائے گی، اس کا تعین ہمارے جوان کریں گے۔ شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور دہشت گردوں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔انہوں نے کہاکہ فوجوں میں اورخاص کرسی آرپی ایف میں جوغصہ ہے،وہ بھی ملک سمجھ رہاہے۔اسلئے سیکوریٹی اہلکاروں کوچھوٹ دی گئی ہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں نے جو گناہ کیا ہے وہ چاہے جتنا چھپنے کی کوشش کریں، انہیں سزا ضرور ملے گی ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *