مراٹھاریزرویشن آندولن تشددمیں تبدیل

Share Article
maratha
ریزرویشن کی مانگ پوری نہ ہونے سے ناراض مراٹھامورچہ نے منگل کومہاشٹربندکا اعلان کیاہے۔مراٹھا ریزرویشن کولیکر آج(منگل) کوبلائے گئے بند کا اثردکھنے لگاہے۔مظاہرین کودیکھتے ہوئے مہاراشٹرمیں اسکول اورکالجوں کوبندکردیاگیاہے۔معاملے کی سنگینی کودیکھتے ہوئے اورنگ آبادمیں انٹرنیٹ خدمات پوری طرح سے بندکردی گئیں ہیں۔بندکا اثرسب سے زیادہ مراٹھواڑا علاقے میں دیکھنے کومل رہاہے۔اس بیچ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کوآگ کے حوالے کردیاہے۔ کئی جگہوں پرلوگوں نے چکاجام کررکھاہے۔اتناہی نہیں، مراٹھامورچہ کے لوگوں نے اورنگ آباد-پونے ہائی وے پر سڑک بندکررکھاہے۔ وہیں آندولن تشددکارنگ لے چکاہے۔ریزوریشن کی مانگ کولیکر پیرکوایک نوجوان کی خودکشی کے بعد آندولن اوربھڑک گیاہے۔ آج اس لڑکے کے آخری رسومات میں پہنچے شیوسینا رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے کومظاہرین نے کھدیڑدیا۔خبرہے کہ آج اورنگ آبادمیں ایک اورلڑکے نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔مراٹھااندولن کی وجہ سے لاتور، بیڑ ضلع متاثرہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *