مہاراشٹرسرکار کے خلاف ممبئی کی سڑکوں پرپھرکسان

Share Article
farmers
اپنی مانگوں کولیکر مہاراشٹرکے آدیواسی اورکسان آندولن کررہے ہیں۔مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ دیوندرفرنویس کی سرکارکے خلاف آج کسان آندولن کریں گے۔ کسان آج ممبئی کے آزادمیدان میں جمع ہوکر سرکارکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔کسان لوک سنگھرش مورچے کے بینرتلے مظاہرہ دودن تک چلے گا۔ کسانوں کا مظاہرہ مولونڈ سے شروع ہوگیاہے اوردوپہرمیں آزاد میدان پرختم ہوگا۔کسانوں کاکہنا ہے کہ اگران کی مانگ نہیں مانتی ہے تویہ آندولن اورلمبا کھینچ سکتاہے۔لوک سنگھرش کے بینرتلے یہ کسان مارچ دادرتک پہنچ گیاہے اورآزادمیدان کی طرف بڑھ رہاہے۔آپ کوبتادیں کہ یہ مورچہ بدھ کوکلیان سے شروع ہواتھا۔
کسانوں کا مانگ ہے کہ آدیواسیوں کی زمین کے معاملے کوسلجھایاجائے۔ساتھ ہی شیڈنگ کے مسائل ،جنگلات سے متعلق قانون، سوکھے سے راحت اوردیگرکسانوں کے درپیش مسائل کاحل کیاجائے۔کسانو ں کا مطالبہ ہے کہ ان کا قرض معاف کیا جانا چاہئے اورساتھ ہی سوکھے کا معاوضہ بھی انہیں دیا جانا چاہئے۔آدیسواسیوں کا مطالبہ ہے کہ جنگلو ں کی زمین آدیسواسیوں کودے دی جائے ۔ اس کے علاوہ بھی ان کے کئی مطالبے ہیں۔خیال رہے کہ کسان مرکزی وریاستی سرکاری کے خلاف کئی بارآندولن کرچکے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *