مہاراشٹر: کانگریس نے گورنر کے کردار پر اٹھائے سوال

Share Article

 

مہاراشٹر میں صدر راج نافذ ہونے کے امکانات کے درمیان کانگریس نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے کردار پر سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ گورنر بی جے پی کے اشارے پر دوسری پارٹیوں کو حکومت بنانے کا کافی وقت نہیں دے رہے ہیں۔

کانگریس کے ریاستی ترجمان سچن ساونت نے گورنر کے رول کو لے کر شبہہجتایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا گورنر بی جے پی کی کٹھ پتلی ہیں؟ اگر وہ دیگر جماعتوں کو کافی وقت دیے بغیر صدر راج کی سفارش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، تو ایک طرح سے این سی پی کی کوششوں کو ختم کرنے کا انتظار بھی کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ان کا کردار ان کی ٹوپی کے رنگ سے ملنے والاہو گا۔

بی جے پی اور شیوسینا کے ذریعہ حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہنے کے بعد گورنر نے این سی پی کو حکومت بنانے کا موقع دیا ہے۔ این سی پی کے پاس آج رات ساڑھے آٹھ بجے تک کا وقت ہے۔ یہ میعاد ختم ہونے کے بعد ریاست میں صدر راج نافذ ہوگا، اس کی آہٹ سنائی دینے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر این سی پی حکومت بنانے میں ناکام رہتی ہے تو ریاست میں صدر راج نافذ کیا جا سکتا ہے۔ اسے لے کر کانگریس نے گورنر کے کردار پر سوال اٹھائے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *