اقتصادی دارالحکومت ممبئی کا کلابااسمبلی حلقہ اس بار بی جے پی کے موجودہ ممبر اسمبلی راج پروہت کا ٹکٹ کاٹے جانے سے سرخیوں میں ہے۔ بی جے پی نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے امپورٹ کئے گئے لیڈر راہل نارویکر پربھروسہ ظاہر کیا ہے۔ یہاں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ کا امکان ہے۔ کانگریس کے ٹکٹ پر اشوک بھائی جگتاپ میدان میں ہیں۔
راج پروہت کا ٹکٹ کٹنے سے بی جے پی کے ایک خیمے میں اندرخانہ ناراضگی ہے۔ راجستھان کی کئی تنظیمیں بھی ناراض ہیں۔کئی تنظیموں نے کانگریس امیدوار بھائی جگتاپ کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھائی جگتاپ کانگریس کے ایم ایل سی بھی ہیں۔ ادھر راج پروہت کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے احکامات پر ایمانداری سے عمل کریںگے۔ پارٹی قیادت جو ذمہ داری دے گی، اسے وہ ادا کریں گے۔ اس سیٹ پر سب سے زیادہ انتخابات میں کانگریس کا قبضہ رہا ہے۔ سال 2014 میں راج پروہت نے مسلسل دو بار کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی رہیں اینی شیکھر کو شکست دے کریہ سیٹ بی جے پی کے قبضہ میں لائی تھی، اگرچہ پروہت کا مقابلہ شیوسینا کے پانڈورنگ سکپال سے ہوا تھا اورا ینی شیکھر تیسرے نمبر پر تھیں۔ اس بار بی جے پی نے راہل نارویکر کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہ این سی پی کوٹے سے ایم ایل سی ہیں۔ اس سے پہلے وہ شیوسینا میں تھے۔ این سی پی سے توڑکر نارویکر کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا ہے۔ سال 2014 کے انتخابات میں حکمراں پارٹی بی جے پی اور شیوسینا نے الگ انتخاب لڑا تھا۔ اپوزیشن خیمہ کانگریس اور این سی پی نے بھی اپنے طور پر انتخاب لڑا تھا۔ اس بار بی جے پی شیوسینا اتحاد اور کانگریس این سی پی اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے۔
اس سیٹ سے آٹھ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اس میں اشوک ارجن راؤ جگتاپ،کانگریس، راہل سریش نارویکر، بی جے پی، ارجن گنپ رکھے-بی ایس پی، راجندر دولت سوریہ ونشی- ایم پولیٹکل پارٹی، جتیندر رام چندرکامبلے-ونچت بہوجن اگھاڑی، امول تلسی داس گوولکر-کرانت کاری جے ہندسینا، سنتوش گوپی ناتھ چوہان- آزاد اور بھرت پروہت آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔ گیٹ وے آف انڈیا، لیوپولڈ کیفے، تاج محل ہوٹل، افغان چرچ، میوزیم، ٹاٹا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، آر بی آئی ہیڈ کوارٹر، پولیس ہیڈکوارٹر جیسے تاریخی مقامات ہیں، انگریزوںنے اسی علاقے سے ممبئی کی ترقی کی شروعات کی تھی۔ اس جنوبی حصے میں نیوی نگر واقع ہے۔کلابا میں رتن ٹاٹا، مکیش امبانی جیسی کئی نامی استیاں رہتی ہیں۔ یہاں کل 2 لاکھ 53 ہزار 929 ووٹر ہیں۔ یہاں سیکورٹی، صحت، پانی کی کمی، کولی ذات کے کاروبار سے منسلک مسائل، سمندر کنارے بسی جھگی بستیاں اور سی آر زیڈ علاقے میں تعمیرات جیسے اہم مسئلے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here