مہاراشٹرکے پونے میں ریلوے ٹی سی نے کیوں کہاپاکستان زندہ باد؟

Share Article
pune-police-arrested-Railwa
پونے:جموں وکشمیرکے پلوامہ میں ہوئے فدائین دہشت گردانہ حملے میں 40سے زائد جوان شہیدہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں کے اس ناپاک حملے کے بعد ملک بھرمیں جہاں ایک طرف غصے کاماحول ہے،وہیں دوسری طرف ملک بھرکے مختلف علاقوں سے لوگ سڑکوں پراترکراس حملے کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔مظاہرہ کرنے والے لوگ لگاتارپاکستان مردہ باد اوردہشت گردتنظیموں کا نام لیکران کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔لیکن اس مہاراشٹرکے پونے ضلع سے ایک ایساشرمناک واقعہ سامنے آیاہے جس کے بعد ریلوے کے ایک ٹکٹ کلیکٹر(ٹی سی) کومعطل کرکے اسے گرفتارکیاگیاہے۔


الزام ہے کہ اس ریلوے کے ٹی سی نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے جس کے بعداسے پہلے معطل کیاگیا اورپھربعد میں گرفتارکیاگیاہے۔آخرکارریلوے ٹی سی نے پاکستان کی حمایت میں نعرے کیوں لگائے اس کی جانچ کی جارہی ہے اورپولس نے معاملہ درج کرلیاہے۔جانچ کے بعد صاف ہوگا کہ آخرکارریلوے ٹی سی نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کیوں کی تھی۔لیکن مہاراشٹرکے پونے ضلع سے یہ معاملہ سامنے آیاہے اس کے بعد سے لگاتارسوشل میڈیاپرریلوے کے ٹی سی کے خلاف بھی لوگ جم کرلکھ رہے ہیں کہ اس طرح کے غداروں کوملک میں نہیں رہنا چاہئے۔ویسے اب تک ریلوے کے ٹی سی کے بارے میں دوسری اورکوئی بھی جانکاری نکل کرسامنے نہیں آئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *