مافیا سرغنہ روی پجاری سینیگل سے گرفتار، پوچھ گچھ کے لئے لایا جا سکتا ہے ہندوستان

Share Article

ذرائع کے مطابق ہندوستانی ایجنسیوں کے ان پٹ پر سینیگل میں موجود ڈان روی پجاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ روی پجاری کو ہندوستانی ایجنسیوں کے ان پٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ روی پجاری افریقی ملک سینیگل میں رہ رہا تھا۔ اس پر ہندوستانی ایجنسیاں مسلسل نظر رکھے ہوئی تھیں۔

प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी (फोटो- पीटीआई)

ہندوستان سے چھپ کر بیرون ملک میں رہ رہے مفرور اور مجرموں کی شامت آئی ہوئی ہے۔ وجے مالیا، نیرومودی کی حوالگی کی کوششوں اور کرشچین مشیل اور راجیو سکسینہ کو ہندوستان لانے میں کامیاب ہونے کے بعد اب ہندوستانی ایجنسیوں کے نشانے پر انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری ہے۔ معلومات کے مطابق ہندوستانی ایجنسیوں کے ان پٹ پر سینیگل میں موجود ڈان روی پجاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روی پجاری کو ہندوستانی ایجنسیوں کے ان پٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ روی پجاری افریقی ملک سینیگل میں رہ رہا تھا۔ اس پر ہندوستانی ایجنسیاں مسلسل نظر رکھے ہوئی تھیں۔ اب اسے ہندستان لایا جا سکتا ہے۔

 

 

ایک ہی دن پہلے ہندوستانی ایجنسیوں کو متحدہ عرب امارات سے آگسٹا ویسٹ لینڈ کیس کے ملزم راجیو سکسینہ اور منی لانڈرنگ کے ملزم دیپک تلوار کو ہندوستان لانے میں کامیابی ملی ہے۔ ان دونوں کو بدھ کو ہندوستان لاتے ہی ای ڈی نے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ جمعرات کو عدالت نے راجیو سکسینہ کو 4 دن کی حراست اور دیپک تلوار کو 7 دن کی ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ روی پجاری پر کافی وقت سے ایجنسیاں نظر رکھے ہوئی تھیں۔ سینیگل سے پہلے روی پجاری کی لوکیشن Burkina Faso میں ملی تھی۔ تبھی سے ایجنسیاں اس کے پیچھے پڑی ہوئی تھیں۔ بتا دیں کہ روی پجاری پر ہندوستان میں بہت سے معاملے درج ہیں۔

 

 

گزشتہ سال جون میں گجرات کے ممبر اسمبلی اور دلت لیڈر جگنیشمیوانی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فون کالز اور پیغامات کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہےاور دھمکانے والا خود روی پجاری بتا رہا ہے۔ میوانی کو فون کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا نام روی پجاری ہے اور وہ آسٹریلیا میں ہے۔ اس نے کہا تھا کہ وہ وہیں سے میوانی گولی مروا سکتا ہے۔ بتاتے چلیں کہ ڈان روی پجاری کے نشانے پر بالی ووڈ کی کئی بڑی ہستیاں بھی رہی ہیں۔ روی پجاری کے گرگوں نے 2014 میں فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور فرح خان کو بھی قتل کرنے کی سازش رچی تھی۔ممبئی پولیس نے اس کے کارندوں کو گرفتار کرنے کے بعد یہ راز کھولا تھا۔ یہی نہیں، پجاری کے کارندوں نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے دفتر کی بھی ریکی کی تھی۔ جوہو میں فلم ساز کریم مورانی کے گھر پر ہوئی شوٹنگ کے بعد پولیس نے پجاری گینگ کی اس سازش کو ناکام کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *