مدھیہ پردیش کے نئے گورنر لال جی ٹنڈل 29 کو لیں گے حلف

Share Article

صدرجمہوریہ کی جانب سے مدھیہ پردیش کے نو منتخب گورنر لال جی اورٹنڈن آئندہ 29 جولائی کو صبح 11 بجے حلف برداری لیں گے۔ یہ معلومات رابطہ عامہ افسر اجے ورما نے جمعرات کو میڈیا کو دی۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی رضامندی سے گذشتہ دنوں صدر رام ناتھ کووند کے ذریعہ مدھیہ پردیش سمیت چھ ریاستوں کے گورنروں کی تقرری کی تھی۔ ان میں بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن کو مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا تھا جبکہ مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کو یوپی کا گورنر بنایا گیا تھا۔ مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن آئندہ 28 جولائی کو بھوپال پہنچیں گے اور 29 جولائی کو بھوپال واقع گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب میں وہ مدھیہ پردیش کے گورنر کا حلف لیں گے۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے نگراں چیف جسٹس روی شنکر جھا انہیں حلف دلائیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *