Raghogarh-nagar-palika-elec
ملک میں کچھ ریاستوں کوبی جے پی کاگڑھ یعنی حلقہ ماناجانے لگاہے۔اس فہرست میں گجرات کے بعدمدھیہ پردیش کا نام آتاہے۔مدھیہ پردیش کے گوناضلع میں راگھوگڑھ میونسپل انتخابات میں کانگریس کی امیدوارآرتی شرما نے بی جے پی کی مایادیوی اگروال کوپانچ ہزارووٹوں سے شکست دی ہے۔ راگھوگڑھ میں کانگریس نے اپنی پکڑبرقراررکھتے ہوئے 20وارڈوں پرجیت حاصل کی ہے۔
اس اسمبلی انتخابات سے پہلے مدھیہ پردیش کے گوناضلع راگھوگڑھ میونسپلمیں ہوئے انتخابات میں 24میں سے 20وارڈ میں کانگریس جیت حاصل کی ہے۔یہاں پربی جے پی کومحض چاروارڈوں کی جیت پرہی اکتفاکرناپڑاہے۔خاص بات ہے کہ خود سی ایم شیوراج سنگھ چوہان یہاں پرہوئے میونسپل انتخابات کے لئے تشہیرکرنے آئے تھے۔ ویسے یہاں پرپچھلے دودہائیوں سے کانگریس کا قبضہ رہاہے۔کانگریس کے سینئرلیڈراورپارٹی جنرل سکریٹری دگوجے سنگھ کا یہ علاقہ ہے۔
خیال رہے کہ راگھوگڑھ میں 17جنوری کوہوئے انتخاب میں کانگریسی امیدوارآرتی شرما نے 5ہزار621ووٹ سے بی جے پی کی مایااگروال کوہرایاہے۔یہ نتائج ہفتہ کوہوئی کاؤنٹنگ کے ذریعے سامنے آئے ہیں۔
عیاں رہے کہ یہاں پرپچھلی تین بارسے بی جے پی اقتدارمیں آتی رہی ہے اورشیوراج سنگھ چوہان سی ایم رہے ہیں ۔لیکن اس بارکے آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی راہ آسان نہیں دکھتی ہے۔ایساسیاسی حلقو ں میں کہاجارہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here