مدھیہ پردیش: سیہور میں دردناک سڑک حادثہ ، پانچ ہلاک، ایک کی حالت نازک

Share Article

 

مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں اتوار کی دوپہر ایک اندوہناک سڑک حادثہ ہو گیا۔ یہاں ایک بے قابو کار پل سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں کار سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر زخمی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

معلومات کے مطابق حادثہ اندور-بھوپال اسٹیٹ ہائی وے پر ہوا ہے۔ یہاں اشٹا سے چار کلومیٹر دور پگاریاہاٹ کے قریب ایک کار پل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ گاڑی میں سوار 6 افراد میں سے پانچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں 2 مرد، 2 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں۔ تصادم سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور کار سوار تمام لوگ اس میں پھنسے رہ گئے۔ مقامی لوگوں نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا۔ زخمیوں کوسنگین حالت میں ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا۔ حادثہ کیسے ہوا یہ ابھی تک واضح نہیں ہواہے۔ ابھی مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ مہلوکین بھوپال کے کٹارا ہلز کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *