مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات :رجحانوں میں کانگریس کوسبقت

Share Article
kamalnath
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کیلئے ووٹوں کی گنتی شرو ع ہوگئی ہے۔مدھیہ پردیش میں رجحانوں میں کانگریس آگے ہیں۔230سیٹوں کے رجحان آئے ہیں۔ رجحانو ں میں کانگریس 166، بی جے پی 99اوردیگرامیدوار15سیٹوں پرآگے چل رہے ہیں۔رجحانوں میں کانگریس کواکثریت و سبقت حاصل ہے۔مدھیہ پردیش کے رجحانوں پر جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہاکہ نتیجوں کا انتظارکیجئے ، مجھے بھروسہ ہے کہ کانگریس مکمل اکثریت کے ساتھ سرکاربنائے گی۔ آپ کوبتادیں کہ مدھیہ پردیش میں ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد شروعاتی رجحانات میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے مابین کانٹے کی ٹکرنظر آرہی تھی ۔لیکن اب کانگریس کورجحانوں میں حاصل ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *