مدھیہ پردیش انتخابات: 230 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری

mp-voting
مدھیہ پردیش کی 230اسمبلی سیٹوں پرآج ووٹنگ ہورہی ہے۔مدھیہ پردیش میں شروعاتی ایک گھنٹے میں چھ فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔مدھیہ پردیش میں فی الحال بالاگھاٹ ضلع کی 3 سیٹوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام 3 بجے تک چلے گی۔ وہیں، مدھیہ پردیش میں باقی 227 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک چلے گی۔غورطلب ہے کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بدھنی میں صبح سویرے ہی اپنا ووٹ ڈالا۔ ان کے علاوہ ریاست کے کئی اور قدآور لیڈروں نے اپنے ووٹ ڈالے۔وہیں کانگریس لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے گوالیارمیں ووٹ ڈالا ۔انہوں نے ایک چینل سے کہاکہ مدھیہ پردیش میں اکثریت کے ساتھ سرکاربنائیں گے۔ ریاست میں بدلاؤ کا ماحول ہے۔
مدھیہ پردیش میں تقریباً 65ہزارپولنگ مراکزبنائے ہیں۔ پانچ کروڑسے زیادہ رائے دہندگان ریاست میں ووٹ کا استعمال کرسکیں گے۔ مدھیہ پردیش میں رائے دہندگان انتخابی میدان میں موجود 2899امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ووٹران میں 2کروڑ 63لاکھ ایک ہزار300مرد اوردوکروڑ 41لاکھ 30ہزار390خواتین شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *