لکھنؤ میں کھیلی جائے گی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر -23 ون ڈے سیریز

Share Article
Lucknow to play U-23 ODI series between India and Bangladesh

بھارت اور بنگلہ دیش کی انڈر -23 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پانچ میچوں کی ایک روزہ سیریز اب رائے پور کی بجائے لکھنؤ کے اکانا بین الاقوامی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ رائے پور میں ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے اس سیریز کو لکھنؤ منتقل کرایا گیا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر کو، دوسرا میچ 21 ستمبر، تیسرا میچ 23 ستمبر، چوتھا میچ 25 ستمبر اور پانچواں میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے لئے بھارتی انڈر -23 ٹیم اس طرح ہے: پریم گرگ (کپتان)، یشسوی جیسوال، مادھو کوشک، بی آر شرتھ (وکٹ-کیپر)، سمرتھ ویاس، آرین جویال (وکٹ-کیپر)، رتوک رائے چودھری، کمار سورج، اتیتھی سیٹھ، شبھانگ کھڑگڑے۔ راکیش شوگن، دھروشانت سونی، ارشدیپ سنگھ، کارتک تیاگی، ہرپریت برار۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *