کانگریس میں شامل ہونے پر یوپی بی جے پی ریاستی صدر نے کہا میری کوئی بہو نہیں

Share Article
Mahendra-Nath-Pandeyاترپردیش بی جے پی ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی اور بیوی کی تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ میرے پورے پریوار کی جانب سے تمام ہم وطنوں کو رنگوں کے تہوار ہولی کی دلی نیک خواہشات۔ رشتہ دار کے کانگریس میں شامل ہونے پر بی جے پی ریاستی صدر نے کہا میری کوئی بہو نہیں اپنے خاندان کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے۔

اترپردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صوبائی صدر مہندر ناتھ پانڈے نے بہو کے کانگریس کا دامن تھامنے پر کہا کہ میری کوئی بہو نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہندر ناتھ پانڈے کی بہو 20 مارچ کو کانگریس کا دامن تھام سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بی جے پی ریاستی صدر کی بہو کو پارٹی کی رکنیت دلائیں گی۔ معلومات کے مطابق، مہندر ناتھ پانڈے کے بڑے بھائی کی بہو امریتا پانڈے وارانسی میں کانگریس کا دامن تھام سکتی ہیں۔ ایسی خبر ہے کہ امریتا پانڈے پرینکا گاندھی کی موجودگی میں وارانسی واقع سروجا محل میں کانگریس کی رکنیت حاصل کریں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *