دہلی میں بے خوف مجرم، پولیس چوکی کے سامنے خاتون کو لوٹا پھر گھسیٹا، دیکھیں سی سی ٹی وی فوٹیج

Share Article

نئی دہلی: اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ دہلی میں پولیس سست ہے یا مجرم چست۔ مجرم پولیس چوکی کے سامنے لوٹ کو انجام دے کر نکل گئے اور کوئی کچھ نہیں کر پایا۔ایسا ہی ایک واقعہ کا ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں ایک پولیس بوتھ کے سامنے خاتون کو لوٹنے کے بعد مجرم کئی میٹر تک اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

واقعہ دہلی کے جنک پوری علاقے کاہے۔جہاں مجرموں نے ایک عورت سے ا سنیچنگ کی واردات کو انجام دے کر فرار ہوگئے۔ لیکن سب سے چونکانے والی بات یہ ہے کہ اس واردات کو پولیس بیٹ کے سامنے انجام دیا گیا۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ جب اس لوٹ کو انجام دیا گیا تو وہاں بہت سے لوگ موجود نظر آ رہے ہیں کسی نے بھی عورت کی کوئی مدد نہیں کی۔

اس پورے واقعات سے منسلک ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آیا ہے، جس میں موٹر سائیکل سوار دوا سنیچرس نے خاتون کابیگ چھین لیا۔اکیلی خاتون نے لٹیروں سے لڑنے کی پوری کوشش کی لیکن پھر بھی وہ اسے گھسیٹتے ہوئے کافی دور تک لے گئے۔ اب ویڈیو سامنے آنے کے بعد دہلی پولیس لٹیروں کوجلد گرفتار کرنے کی بات کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *