سعودی عرب واقع مکہ مدینہ میں عمرہ کے لئے جا رہے چھ لوگوں کا پیرکے ہریانہ کے کابینہ وزیر وپل گوئل اور مقامی لوگوں نے باہمی بھائی چارہ دکھاتے ہوئے انہیں پھولوں کا ہار پہناکر اور میٹھی چیزیں کھلا کر روانہ کیا۔
 
اس موقع پر کابینہ وزیروپل گوئل نے انہیں نیک خواہشات دی۔ فرید آباد واقع وپل گوئل کے دفتر سیکٹر -16 سے انہیں روانہ کیا گیا۔ صحافیوں سے بات چیت میں کابینہ وزیر نے کہا کہ یہ فرید آباد شہر کے بھائی چارے کی علامت ہے کہ چاہے نوراتر کی بات ہویا پھر عید کی یا دوسرے تہوار، ہر معاشرے کے لوگ یہاں بغیرکسی امتیاز کے اکٹھا ہوکر انہیں منانے کا کام کرتے ہیں۔
 
 
گوئل نے کہا کہ فرید آباد بابا فرید کی نگری ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر تمام تہواروں میں شرکت کرتے ہیں۔ عمرہ لئے مکہ مدینہ جا رہے محمد رسول احمد نقوی نے بتایا کہ فرید آباد سے وہ چھ لوگ مکہ مدینہ جا رہے ہیں اور اس موقع پر کابینہ وزیر سمیت تمام لوگوں نے انہیں نیک خواہشات دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here