لونی میں گرام پردھان کے بیٹے کا گولی مار کر قتل

Share Article

 

غازی آباد، ۔ لونی تھانہ علاقہ میں اتوار دیر راتمحمود پورکی گرام پردھان کے بیٹیکو بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سدھیر کمار سنگھ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہمقتولہسٹریشیٹر بدمعاش تھا اور کئی لوگوں سے اس کی دشمنی تھی۔ وہ ہریانہ میں ایک جج کے قتل کے الزام میں جیل گیا تھا۔ ڈیڑھ سال پہلے ہی وہ جیل سے چھوٹ کر آیا تھا۔

 

ایس ایس پی نے بتایا کہ اتوار دیر راتمحمود پور کی گرام پردھان جگوتی کا بیٹا وکرم کسانا (35) گھر میں تھا۔ تبھی موٹر سائیکل سوار تین نوجوان وہاں پہنچے، جن میں سے دو نوجوان گھر میں گھس گئے اور کسانا پر تابڑ توڑ گولی چلا کر فرار ہو گئے۔ اس دوران ایک نوجوان موٹر سائیکل پر ہیبیٹھارہا۔ اس سلسلے میں پولیس نے قاتلوں کی تلاش کے لئے کئی جگہ چھاپہماری کی، لیکن اب تک ان کا سراغ نہیں لگ سکا ہے۔

 

ایس ایس پی نے بتایا کہ جگوتی بلامقابلہ گرام پردھان چنی گئی تھیں۔ وکرم کے خوف کی وجہ سے اس کے سامنے کسی نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *