جموں وکشمیرمیں کانگریس اورنیشنل کانفرنس میں اتحاد

Share Article
jammu-kashmir

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں اتحاد (گٹھ بندھن)ہو گیا ہے۔ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں اور اودھم پور سیٹ پر کانگریس لڑے گی۔وہیں، فاروق عبداللہ سری نگر سے الیکشن لڑیں گے۔اننت ناگ، بارہمولہ اور لداخ میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان دوستانہ مقابلے ہوں گے۔ یعنی دونوں ہی پارٹیوں میں کسی بھی ایک کے جیتنے کا فائدہ دوسرے کو بھی ملے گا۔

فاروق عبداللہ اورراجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد نے بدھ کے روز یہاں بٹھنڈی میں واقع نیشنل کانفرنس کے سربراہ کی رہائش گاہ پرمنعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا اعلان کیا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے فیصلہ لیا ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں اوراودھم پورپارلیمانی نشستوں پرکھڑے ہونے والے کانگریس کے امیدواروں کی حمایت کرے گی جبکہ سری نگر۔ بڈگام کی پارلیمانی نشست کے حوالے سے کانگریس نیشنل کانفرنس کے امیدوارفاروق عبداللہ کی حمایت کرے گی۔ جموں و کشمیر کی 6 لوک سبھا سیٹوں پر پانچ مراحل میں ووٹنگ ہونے ہیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس وقت جموں کشمیر کے لوگ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چل رہے تنازعہ میں پستے رہتے ہیں۔ انہیں نجات دلانے کے لئے سیکولر قوتوں کی ضرورت ہے۔انتخابات کسی بھی مذہب کو بنیاد بنا کر نہیں ہونا چاہئے۔ اگر ہم اسی طرح آپس میں جدوجہد کرتے رہیں گے تو اس کا فائدہ چین اور پاکستان اٹھائے گا۔ اسی سیکولرازم کو برقرار رکھنے کے لئے کانگریس نے کئی قربانیاں دی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *