لوک سبھا الیکشن 2019 :11اپریل سے 7 مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ،23 مئی کو آئیں گے نتائج، ضابطہ اخلاق نافذ

Share Article

 

 

لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے تاریخوں کا باضابطہ اعلان ہوچکا ہے۔ دہلی واقع وگیان بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس الیکشن کمیشن نے آج اعلان کردیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لئے 11 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ 23 مئی کو نتائج سامنے آئیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بتایا ہے کہ اب ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ اگرکوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے، تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ موجودہ لوک سبھا الیکشن کی مدت تین جون 2019 کو ختم ہورہی ہے۔ ایسے میں تب تک نئی حکومت کی تشکیل ضروری ہوجاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2019 کا اعلان کردیا ہے۔ 7 مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11 اپریل، دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 18اپریل کو، تیسرے مرحلہ کی 23اپریل کو ،چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ 29اپریل کو ، پانچویں مرحلہ کی 6مئی کو، چھٹے مرحلہ کی ووٹنگ 12مئی اور ساتویں اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ 19 مئی کو ہوگی۔

پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 سیٹیں، دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 سیٹیں، تیسرے مرحلے میں 14 ریاستوں کی 115 سیٹیں، چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں کی 71 سیٹیں، پانچویں مرحلے میں7 ریاستوں کی51 سیٹیں، چھٹے مرحلے میں7ریاستوں کی 59 سیٹیں اورساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 سیٹوں پرالیکشن ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرلا، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، انڈومان، دادرا۔ ناگرہویلی، دمن دیو، لکشدیپ، دہلی، پانڈوچیری میں ووٹنگ ہوں گے۔ کرناٹک، منی پور، راجستھان، تری پورہ میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ آسام اورچھتیس گڑھ میں تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی، جبکہ جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اوراڈیشہ میں چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ جموں وکشمیر میں پانچ مرحلوں میں، جبکہ بہار، مغربی بنگال اوراترپردیش میں 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا ہیلپ لائن نمبر

الیکشن کمیشن کا ہیلپ لائن نمبر1950 کے ذریعہ الیکشن سے متعلق شکایت کی جاسکے گی۔ اگررائے دہندگان کو الیکشن سے متعلق کوئی پریشانی ہے تو اسے اس ہیلپ لائن نمبرکے ذریعہ دورکروایا جاسکتا ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بتایا ہے کہ ہیلپ لائن نمبر1950 میں جوبھی شکایت درج کرائی جائے گی، اس کا حل 100 منٹ میں الیکشن کمیشن کوکرنا ہوگا۔

90 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس بارکے انتخابات میں 18 سے 19 سال کے ڈیڑھ کروڑ ووٹر ہیں۔ الیکشن میں 90 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ نوکری پیشہ ووٹر1.60 کروڑ ہیں۔ اس بارکے الیکشن کے لئے 10 لاکھ ووٹنگ مراکزبنائے جائیں گے۔ گزشتہ بارکے الیکشن میں 9 لاکھ ووٹنگ مراکزبنائے گئے تھے۔

دہلی کی ساتوں سیٹوں پر11 اپریل کو ہوگی ووٹنگ

اس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دارالحکومت دہلی کی تمام ساتوں سیٹوں کے لئے پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ دہلی والوں کوووٹنگ کے بعد اپنے ممبران پارلیمنٹ کے لئے اعلان کا طویل انتظارکرنا ہوگا۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ کے بعد دہلی والوں کو پتہ چل سکے گا کہ ان کا نمائندہ کون منتخب ہوا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *