لوک سبھا انتخابات2019:پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ان بڑے لیڈروں کی قسمت EVM میں ہوگی بند

Share Article
Leaders

نئی دہلی: لوک سبھاانتخابات 2019کے لئے پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 لوک سبھا سیٹوں میں پر ووٹنگ جاری ہے۔ ان 91 لوک سبھا سیٹوں میں کئی ایسی سیٹیں ہیں جس پر کئی بڑے لیڈر انتخابی میدان میں ہیں۔پہلے مرحلے میں مرکزی نتن گڈکری، چودھری اجیت سنگھ، وی کے سنگھ، سنجیو بالیان اور جینت چودھری سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہو جائے گی۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری
مرکزی وزیر نتن گڈکری مہاراشٹر کی ناگپور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔یہاں گڈکری کا مقابلہ کانگریس امیدوار نانا پٹولے سے ہے۔
جنرل وی کے سنگھ
سابق فوجی سربراہ اوربیرون وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ کی ساکھ بھی پہلے مرحلے میں داؤ پر لگی ہے۔دراصل وی کے سنگھ دہلی سے ملحق غازی آباد سے انتخابی میدان میں ہیں۔ بی جے پی کی ٹکٹ پر لڑ رہے وی کے سنگھ کا مقابلہ کانگریس کی ڈالی شرما سے ہے۔
گوتم بدھ نگر سے مہیش شرما
بی جے پی نے مرکزی وزیر مہیش شرما کو گوتم بدھ نگر یعنی نوئیڈا سے ٹکٹ دیا ہے۔ ان کے خلاف اتحاد نے ستویر ناگر کو امیدوار بنایا ہے۔
جیتن مانجھی
بہار کے سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی گیا لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اسد الدین اویسی
آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی حیدرآباد سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
چراغ پاسوان
چراغ پاسوان لوک جن شکتی پارٹی صدر رام بلاس پاسوان کے بیٹے ہیں۔چراغ این ڈی اے اتحاد کے تحت بہار کی جموئی لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔
چودھری اجیت سنگھ
آر ایل ڈی کے بانی چودھری اجیت سنگھ مظفرنگر سیٹ سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان کی ٹکر بی جے پی امیدوار سنجیو بالیان سے ہے۔
نسیم الدین صدیقی
نسیم الدین صدیقی اس بار یوپی کی بجنور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
حاجی یعقوب قریشی
میرٹھ سیٹ مہاگٹھ بندھن میں بی ایس پی کو ملی ہے۔ اس سیٹ پر بی ایس پی نے حاجی یعقوب قریشی کو امیدوار بنایا ہے۔
سنجیو بالیان
سنجیو بالیان بی جے پی کی جانب سے اترپردیش کے مظفر نگر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
لوک سبھا انتخابات 2019کے لئے پہلے مرحلے میں جمعرات کو سخت سیکورٹی کے درمیان 20 ریاستوں کے 91 انتخابی حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔بتادیں کہ 17ویں لوک سبھاانتخابات ہورہے ہیں۔پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں 20 ریاستوں کی 91 سیٹوں پر ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *